vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں سڑکوں پر سال بھر آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت

0

نیویارک کے میئر زہران کوامے ممدانی نے سڑکوں پر قائم ریسٹورنٹس کے آؤٹ ڈور ڈائننگ کوپورا سال کھلے رکھنے کے قانون پر دستخط کردیے۔

نئے قانون کے تحت ریسٹورنٹس کو موسم سرما میں آؤٹ ڈور ڈائننگ انتظامات ہٹانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل انہیں 30 نومبر سے 31 مارچ تک یہ انتظامات ختم کرنا پڑتے تھے۔نیویارک سٹی محکمہ ٹرانسپورٹیشن موسم سرما میں ڈائننگ سیٹ اپ کو محفوظ رکھنے کے لیے آئندہ مہینوں میں نئے قواعد وضع کرے گا۔ میئر ممدانی کے مطابق اس اقدام سے چھوٹے کاروباروں کے اخراجات کم اور ریسٹورنٹس کے لیے سال بھر کاروبار جاری رکھنا آسان ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.