vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی تحقیقاتی فنڈز میں چینی روابط ظاہر نہ کرنے پر اوہائیو یونیورسٹی پر جرمانہ

0

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی نے وفاقی تحقیقاتی فنڈز سے متعلق درخواستوں میں بعض ملازمین کے چین سے روابط اور مالی معاونت ظاہر نہ کرنے کے الزامات ختم کرنے کے لیے 21 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق معاملہ ناسا اور نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے نومبر 2012 سے اگست 2023 تک دی جانے والی گرانٹس سے متعلق ہے۔الزامات کے مطابق یونیورسٹی کو بعض ملازمین کے چینی جامعات اور سرکاری تحقیقی اداروں سے روابط کا علم تھا، تاہم یہ معلومات وفاقی اداروں کو بروقت فراہم نہیں کی گئیں۔ ایک محقق کی چین کے تھاؤزنڈ ٹیلنٹس پروگرام میں شمولیت کا بھی 2019 میں علم ہوا، لیکن متعلقہ اداروں کو 2023 میں آگاہ کیا گیا۔امریکی حکام نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی فنڈز حاصل کرنے والے اداروں پر غیرملکی مالی معاونت اور روابط ظاہر کرنا لازم ہے۔ محکمہ انصاف نے واضح کیا کہ تصفیہ صرف الزامات کا حل ہے اور یونیورسٹی کی ذمہ داری کا حتمی تعین نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.