ناسا کی نئی خلائی دوربین ’’رومن‘‘ کائنات کے راز جاننے مشن پر روانہ
امریکی خلائی ادارے ناسا کی نئی رومن اسپیس ٹیلی اسکوپ کو اسپیس ایکس کے طاقتور فالکن ہیوی راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگئی۔
4.3 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار دوربین زمین سے تقریباً 16 لاکھ کلومیٹر دور ایک مقام پر پہنچے گی، جہاں اسے منزل تک پہنچنے میں 3 ماہ سے زائد لگیں گے۔رومن دوربین دیگر ستاروں کے گرد موجود سیاروں کی تلاش، ڈارک انرجی اور ڈارک میٹر کے مطالعے اور اربوں کہکشاؤں و ستاروں کا مشاہدہ کرے گی۔ناسا کے مطابق رومن کی نظر ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے 100 گنا وسیع ہوگی جبکہ اس کا کیمرہ ہبل کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار گنا تیزی سے آسمان کا جائزہ لے سکے گا۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ مشن کائنات کی وسعت، اس کے پوشیدہ عناصر اور ممکنہ طور پر زمین جیسے دوسرے سیاروں کی تلاش میں اہم پیش رفت کا باعث بنے گا۔