نیویارک سٹی کی سالانہ ٹی سی ایس میراتھن یکم نومبر اتوار کو ہوگی،شائقین نیویارک روڈ رنرز کے آن لائن ٹریکر کے ذریعے رنرز کی دوڑ براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔
نیویارک روڈ رنرز کے مطابق گزشتہ سال ریکارڈ 59,226 رنرز نے فنش لائن عبور کی تھی۔ حکام کے مطابق دوڑ کا آغاز صبح 8 بجے ویل چیئر ڈویژن سے ہوگا، جس کے بعد مختلف ویوز میں 11:30 بجے تک رنرز روانہ ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ اتوار کو ڈے لائٹ سیونگ ٹائم ختم ہورہا ہے، اس لیے رات 2 بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کی جائیں گی۔ شائقین نیویارک روڈ رنرز کے آن لائن ٹریکر کے ذریعے رنرز کی پیش رفت براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق دوڑ اسٹیٹن آئی لینڈ کے فورٹ ویڈز ورتھ سے شروع ہوکر ورازانو نارروز برج کے ذریعے بروکلین، پھر کوئنز، مین ہٹن اور برونکس سے گزرتی ہوئی سنٹرل پارک میں 67ویں اسٹریٹ پر ختم ہوگی۔ 15 سال میں پہلی بار برونکس کے حصے میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ کمیونٹی پر اثرات کم ہوں۔