vosa.tv
Voice of South Asia!

ازبکستان کا بھارتی شہریوں کیلئے 30 روزہ ویزا فری داخلے کا اعلان

0

ازبکستان نے بھارتی شہریوں کے لیے 30 روزہ ویزا فری داخلے کا اعلان کردیا۔

ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے تاشقند میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران اس اقدام کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا فری سہولت سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، کاروباری سرگرمیوں اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔صدر مرزیایوف کے مطابق بھارت اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت پہلی بار ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ہفتہ وار 14 براہ راست پروازیں بھی چل رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.