vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوزی لینڈ میں بغیر آئیلٹس تعلیم کا موقع

0

نیوزی لینڈ کی مختلف جامعات نے 2026 میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے اسکالرشپس اور تعلیمی مواقع پیش کیے ہیں، جن میں بعض صورتوں میں آئیلٹس کے بغیر بھی درخواست دی جاسکتی ہے۔

ان اسکالرشپس میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں۔ بعض پروگرامز میں مکمل یا جزوی ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، سفری اخراجات، ہیلتھ انشورنس اور دیگر تعلیمی اخراجات کی معاونت فراہم کی جاسکتی ہے۔آئیلٹس کے متبادل کے طور پر بعض جامعات میڈیم آف انسٹرکشن (ایم او آئی) لیٹر یا دیگر منظور شدہ انگریزی زبان کے ثبوت قبول کرتی ہیں، تاہم یہ سہولت ہر یونیورسٹی اور پروگرام میں دستیاب نہیں۔بین الاقوامی طلبہ یونیورسٹی آف آکلینڈ، یونیورسٹی آف ویکاٹو، وکٹوریہ یونیورسٹی آف ویلنگٹن، لنکن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کینٹربری اور یونیورسٹی آف اوٹاگو میں اسکالرشپ کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔درخواست دینے سے قبل طلبہ کو متعلقہ یونیورسٹی کی تعلیمی، زبان، اسکالرشپ اور آخری تاریخ سے متعلق شرائط ضرور چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ ہر اسکالرشپ کی اہلیت اور مالی معاونت مختلف ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.