یونیسیف میں ریموٹ کنسلٹنٹ کی 12 ماہ کی ملازمت، 13 ستمبر تک درخواستیں
یونیسیف نے امپیکٹ ایویلیوایشن کنسلٹنٹ کی 12 ماہ کی ریموٹ کنسلٹنسی کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
امیدوار کو عالمی سطح پر بچیوں، بچوں کے تحفظ، کم عمری کی شادی اور بچوں پر تشدد سے متعلق پروگرامز کی جانچ میں معاونت کرنا ہوگی۔ملازمت میںمعیاری تحقیق، ڈیٹا کلیکشن، شماریاتی تجزیے، تکنیکی رپورٹس اور امپیکٹ ایویلیوایشن شامل ہیں، جبکہ منصوبوں کے سلسلے میں بین الاقوامی سفر بھی کرنا ہوگا۔امیدوار کے لیے متعلقہ شعبے میں ماسٹرز یا اس سے اعلیٰ ڈگری اور امپیکٹ ایویلیوایشن میں 5 سال سے زائد تجربہ ضروری ہے۔اس کے علاوہ تحقیقی سافٹ ویئرز کا تجربہ بھی درکار ہے۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 ستمبر 2026 ہے۔