میکسیکو کے شہری ہرنان جیوانی اوخیدا ایلینس نے امریکا میں فینٹانائل اسمگل کرنے کے مقدمے میں جرم قبول کرلیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 48 سالہ اوخیدا ایلینس نے 2019 سے 2024 کے دوران میکسیکو کے شہر سینالوا میں فینٹانائل تیار کرکے امریکا اسمگل کی۔ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے فینٹانائل کی تیاری کے لیے درکار کیمیکل، چینی کمپنیوں سے حاصل کیے اور میکسیکو میں قائم لیبارٹری میں دوا تیار کیں۔حکام کے مطابق ملزم کئی برسوں کے دوران کئی میٹرک ٹن فینٹانائل کی تیاری اور امریکا میں اسمگل کا ذمہ دار تھا۔ ملزم نے اقبالِ جرم کرلیا ہے، تاہم سزا کی تاریخ مقرر نہیں ہوئی۔ اسے کم از کم 10 سال قید جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔