vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ: یونیورسٹی آف ریڈنگ میں بین الاقوامی طلبہ کیلئے اسکالرشپس

0

 برطانیہ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ نے 2026-27 کیلئے مختلف شعبوں میں تقریباً 150 فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جن میں بین الاقوامی طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے مطابق یہ اسکالرشپس فوڈ سائنس، موسمیات، ریاضی، نفسیات، سماجی علوم، قانون اور کمپیوٹر سائنس سمیت متعدد شعبوں میں دستیاب ہیں، تاہم ہر پروگرام کی اہلیت، فنڈنگ اور درخواست کی آخری تاریخ الگ الگ ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق فوڈ سائنس میں تحقیق کیلئے درخواست کی آخری تاریخ 23 اکتوبر 2026 ہے، جبکہ موسمیاتی ریاضی کے مرکز کیلئے پہلی آخری تاریخ 8 نومبر اور دوسری 10 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔ سماجی علوم کی اسکالرشپ کیلئے عالمی طلبہ 11 دسمبر تک درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ قانون اور کرائمینالوجی کیلئے آخری تاریخ 8 جنوری 2027 ہے۔ یونیورسٹی کے بین الاقوامی پی ایچ ڈی اسکالرشپس اور آرٹس و ہیومینیٹیز کیلئے اے ایچ آر سی اسکالرشپ کی آخری تاریخ 15 جنوری 2027 ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق یو کے آر آئی کی فنڈڈ اسکیمیں عموماً ملکی سطح کی ٹیوشن فیس پوری کرتی ہیں، اس لیے بین الاقوامی طلبہ کو ملکی اور بین الاقوامی فیس کے فرق کی رقم خود ادا کرنا پڑسکتی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاکر اپنے شعبے سے متعلق اسکالرشپ کی تفصیلات، اہلیت اور درخواست کا طریقہ کار چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.