vosa.tv
Voice of South Asia!

ہیملٹن ہائٹس: مین ہول کے ذریعے سیوریج سسٹم میں داخل ہونے کا ایک اور واقعہ

0

 نیویارک کے علاقے ہیملٹن ہائٹس میں تین افراد کے مین ہول کے ذریعے سیوریج سسٹم میں داخل ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس کے مطابق یہ اس علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔

 پولیس کے مطابق تینوں افراد اتوار کو ویسٹ 141 اسٹریٹ پر مین ہول میں داخل ہوتے دیکھے گئے، تاہم پولیس کے پہنچنے تک وہ غائب ہوچکے تھے۔ حکام کے مطابق اس سے قبل اپر ایسٹ سائیڈ میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جہاں پانچ افراد ایسٹ 82 اسٹریٹ پر مین ہول سے نکلتے دیکھے گئے اور ایک کالی ایس یو وی میں فرار ہوگئے، جن کے پاس سے بیلچے اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران بھی دو افراد ایسٹ 61 اسٹریٹ پر مین ہول میں داخل ہونے پر گرفتار ہوچکے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل پروٹیکشن کے حکام کا خیال ہے کہ کچھ افراد طوفانی بارشوں کے بعد سیوریج سسٹم میں بہہ جانے والی قیمتی اشیاء اور کباڑ تلاش کرنے کیلئے یہاں داخل ہوتے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.