vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا درخواستوں پر کام روک دیا 

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ  نے  دنیا  بھر میں امیگرینٹ ویزا  کی درخواستوں پر   جاری  کاروائی  فوری طور پر روک دی  ہے۔محکمہ خارجہ  کا کہنا ہے کہ امیگرینٹ ویزا کے اجرا  سے قبل   تمام ممالک  میں قائم  سفارتخانے اور قونصل خانے کی عملے  کی  تربیت کی جائے گی۔

امریکی  وفاقی  عدالت کی طرف سے 75 ممالک کے لیے امیگرینٹ ویزا  کی  بحالی کے فیصلے کے بعد  ٹرمپ انتظامیہ   نے  دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں عملے کا تربیتی  پروگرام شروع کردیا۔فنانشل   ٹائمز کے  مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے  تربیتی  پروگرام  کو عملی شکل دینے کے لیے دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا  درخواستوں پر انٹرویو ز اور  دیگر کاروائی  فور ی  طور پر معطل کردی ہے۔ امیگرینٹ ویزا  کے ایسے  درخواست  گزار جن کے انٹر ویو   طے شدہ تھے انھیں یہ  ای میل موصول ہوئی ہیں   کہ ان کی  اپائنٹمنٹ  دوبارہ مقرر کی جارہی ہے  اور نئی تاریخ سے متعلق انھیں  آگاہ کردیا جائے گا۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے  وہ اس بات کو یقینی  بنانا چاہتے  ہیں کہ امیگرنٹس ویزا پر امریکا آنے والے مہاجرین یہاں کے  عوامی فلاحی منصوبوں پر انحصار  نہ کریں ۔محکمہ خارجہ نے  یہ وضاحت نہیں کی کہ سفارتی اور قونصلر  عملے کی تربیت کا دورانیہ  کتنا ہوگا اور یہ کب تک ختم ہوگی۔امریکی حکام کے مطابق  وہ چاہتے ہیں کہ امیگرینٹ ویزا درخواست  گزار  وں  کی  جامع اور یکساں انداز میں جانچ   کو یقینی  بنایا جائے ۔اس معطلی میں نان امیگرینٹ ویزا کیٹیگری  میں شامل   بی ون ، بی ٹو،  ایچ ون  بی،  جے ون، ایف ون، ایم ون، آئی اور آر ویزا شامل نہیں ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.