امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر ایری میں ایک شخص نے گھر کے باہر اور پھر اندر فائرنگ کرکے بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کردیا، جس کے بعد پولیس کے ساتھ محاصرے میں مبینہ ملزم بھی مردہ پایا گیا۔
حکام کے مطابق پولیس کو ایک مکان پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جہاں عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلح شخص گھر کے باہر فائرنگ کے بعد اندر داخل ہوا۔ پولیس کے پہنچنے پر سڑک پر دو خواتین کی لاشیں ملیں جنہیں گولیاں لگی تھیں، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹیکٹیکل ٹیمیں طلب کی گئیں۔ گھر کے اندر سے مزید فائرنگ کی آوازیں آنے پر پولیس اندر داخل ہوئی، جہاں بچوں سمیت مزید 7 افراد اور مبینہ حملہ آور کی لاشیں ملیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے خود کو گولی مار کر قتل کیا۔ حکام کے مطابق واقعے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔