vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: حادثے میں پاکستانی سمیت تین  نوجوان  جاں بحق اور  چار افراد زخمی 

0

نیویارک میں   تیز  رفتار کار   ڈرائیونگ کے  ہولناک تصادم میں ایک پاکستانی سمیت تین  نوجوان  جاں بحق اور  چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بروکلین کے علاقے   بیلٹ پار ک وے پر  رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے دو گاڑیوں کے درمیان  ہولناک تصادم  ہوا ۔ اس اندوہناک  حادثے میں   تیز رفتار سیاہ کار میں سوا  ر  پانچ نوجوانوں  میں  سے دو موقع پر  ہی جاں بحق ہوگئے  جبکہ  تیسرے نوجوان شدید  زخمی حالت میں این  وائے  یو لنگون  اسپتال  منتقل  کیا  گیا جو بعد میں دم  توڑ گیا۔ جاں بحق  افراد میں ایک16  سالہ پاکستانی نژاد عبد  الرحمان ولد اقبال  حسین  سمیت  دو  یمنی نوجوان  شامل ہیں جن کی  عمریں باالترتیب  16 اور اٹھارہ سال ہیں۔عبدالرحمان  کی آئندہ  ماہ 26 ستمبر کو  سترہویں سالگرہ بھی آرہی تھی ۔بد قسمت کار میں سوار باقی  دو نوجوانوں  کو  میمانیڈیز  میڈیکل   سینیٹر    منتقل  کیا گیا  جہاں ان کی  حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے  جبکہ  دوسری  کارمیں 47 سالہ خاتون   ڈرائیور کے ساتھ  43 سالہ  خاتون  کو  بھی  این وائے یو  لنگون اسپتال  لے جایا  گیا    جہاں دونوں  کی حالت قدرِ بہتر ہے۔حادثے میں جاں  بحق  16سالہ پاکستانی نژاد عبد  الرحمان سمیت دیگر نوجوانوں   کی  میت  کوقانونی  کاروائی کے   لیے میڈیکل  ایگزمنر  کے سپرد کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق  تصادم  کی وجوہات جانے کے لیے تفتیش جاری ر ہے ،ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔واقعے کے بعد  بند کی گئی سڑک ٹریفک کی آمد و رفت کے  لیے  دوبارہ کھول  دی  گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.