نیویارک کے میئر زوہران ممدانی اور نیویارک جونیئر ٹینس اینڈ لرننگ نے برونکس کے کروٹونا پارک میں 10 نئےٹینس کورٹس کا افتتاح کردیا۔
پیشہ ورانہ معیار کے ان کورٹس کی مرمت اور نئی اسپورٹس کوٹنگ کا کام صرف تین ہفتوں میں مکمل کیا گیا۔ یہ برونکس کے واحد عوامی ٹینس کورٹس ہیں جہاں رات کے وقت کھیلنے کے لیے لائٹس بھی موجود ہیں۔منصوبے پر تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے، جو یو ایس ٹی اے فاؤنڈیشن اور یونوکس کی جانب سے فراہم کردہ گرانٹ کا حصہ ہے۔حکام کے مطابق نئے کورٹس پر نوجوانوں اور خاندانوں کے لیے مفت ٹینس پروگرامز اور مقابلے بھی جاری رہیں گے، جس کا مقصد برونکس کے نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔