vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں چوتھا ثقافتی میلہ، پاکستانی خطاطی کا اسٹال توجہ کا مرکز

0

ریاض میں چوتھا ثقافتی میلہ سج گیا، جہاں 90 سے زائد اسٹالز پر مختلف عرب اور ایشیائی کمیونٹیز نے اپنی ثقافت، روایات اور مصنوعات پیش کیں، جبکہ پاکستانی خطاطی کا اسٹال بھی شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں نہیٰ شرفی کی جانب سے منعقدہ چوتھے ثقافتی میلے میں مختلف عرب اور ایشیائی کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی۔میلے میں 90 سے زائد اسٹالز لگائے گئے، جہاں سعودی، پاکستانی، سوڈانی، شامی، ترک، یمنی اور مصری کمیونٹیز نے اپنی ثقافت، روایات اور مختلف مصنوعات پیش کیں۔پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خطاطی کا خصوصی اسٹال بھی لگایا گیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔ خطاطی کے نمائندے عکاشہ ساحل کے مطابق لوگوں نے پاکستانی خطاطی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔میلے میں پنک اکتوبر کے تحت بریسٹ کینسر سے آگاہی اور ابتدائی تشخیص کے حوالے سے خصوصی پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جبکہ خواتین کے کاروباری منصوبوں اور مصنوعات کو بھی نمائش کا موقع فراہم کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر ثقافتی اور بچوں کے مختلف پروگرامز کے ساتھ مدائحِ نبوی ﷺ بھی پیش کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.