جولائی امریکا کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار
امریکا میں رواں سال جولائی 1895 سے شروع ہونے والے ریکارڈ کے مطابق اب تک کا گرم ترین مہینہ رہا، جہاں ملک کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑا۔
نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق جولائی میں امریکا کا اوسط درجہ حرارت 20ویں صدی کی اوسط سے 3.3 ڈگری فارن ہائٹ زیادہ رہا، جس نے 1936 اور 2012 کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔جولائی کے دوران امریکا میں تین شدید ہیٹ ڈوم واقعات بھی سامنے آئے، جبکہ وائیومنگ میں جولائی کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق انسانی سرگرمیوں، خصوصاً فوسل فیول کے استعمال سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی نے شدید گرمی اور جنگلات کی آگ کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔