نیویارک:چودھری اکرم علالت باعث اسپتال میں داخل
نیویارک: پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت اور ناساو کاونٹی ایگزیکٹیو بروس بلیک مین کے سینئر ایڈوائزر چودھری اکرم علیل ہوگئے، کمیونٹی ان کی شفایابی کے لیے دعا گو ہے
تفصیلات کےمطابق ناساو کاونٹی ایگزیکٹیو بروس بلیک مین کے سینئرایڈوائزر اورکمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت چودھری اکرم گزشتہ دنوں پاکستان سےامریکا واپس آنے کے بعد کسی وائرل انفیکشن کا شکار ہونے کے باعث علیل ہوگئے ہیں، اس وقت لانگ آئی لینڈ کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرزنےان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔ کمیونٹی سے اپیل چودھری اکرم کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔