vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ممدانی کا سٹی بائیک سروس 7 مزید علاقوں تک وسعت دینے کا اعلان

0

 نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے سٹی بائیک سروس برونکس، بروکلین اور کوئنز کے 7 مزید علاقوں تک وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 230 سے زائد نئے اسٹیشن اور 3700 سے زائد ڈاکس شامل کیے گئے ہیں۔

 حکام کے مطابق یہ توسیع بے رج، ریورڈیل، نارووڈ، برونزویل، ایسٹ نیویارک، کینزنگٹن اور فاریسٹ ہلز میں کی گئی ہے، اور یہ سلسلہ بے رج سے شروع ہوکر ایسٹ نیویارک پر مکمل ہوا۔ حکام کے مطابق بے رج میں گزشتہ ستمبر اسٹیشن کھلنے کے بعد سے اب تک 75 ہزار سے زائد سفر کیے جاچکے ہیں۔ میئر ممدانی نے کہا کہ سائیکل شہر میں آمدورفت کا بہترین ذریعہ ہے، اور یہ توسیع شہریوں کو کام، اسکول اور دیگر مقامات تک آسانی سے پہنچنے میں مدد دے گی۔حکام کے مطابق اس توسیع سے سٹی بائیک کا رقبہ 86.5 مربع میل تک پہنچ گیا ہے، اور اب 62 فیصد نیویارک باشندے اس سروس کے دائرہ کار میں رہتے ہیں۔ حکام کے مطابق آئندہ موسم خزاں میں مڈ ٹاؤن، چیلسی، ولیمزبرگ، گرین پوائنٹ اور گواناس جیسے مصروف علاقوں میں بھی سینکڑوں نئے ڈاکس لگائے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.