vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکساس میں سافٹ ویئر خرابی سے تقریباً 6 لاکھ ووٹر رجسٹریشنز رکنے پر ریاست کے خلاف مقدمہ

0

 ٹیکساس میں کمپیوٹر سسٹم کی خرابی کے باعث تقریباً 6 لاکھ ووٹر رجسٹریشن درخواستیں پراسیس نہ ہوسکیں، جس پر ریاستی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا، یہ معاملہ ابتدائی ووٹنگ شروع ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا۔

 مقدمے کے مطابق یہ خرابی ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کی ویب سائٹ میں سافٹ ویئر کی غلطی سے پیدا ہوئی، جو ڈرائیونگ لائسنس درخواستوں کے ساتھ ساتھ ووٹر رجسٹریشن کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے۔ مقدمے میں الزام ہے کہ اکتوبر 2025 سے فروری 2026 کے دوران جن شہریوں نے رجسٹریشن کیلئے "ہاں” کا انتخاب کیا، انہیں تصدیقی رسید تو ملی مگر ان کی معلومات دراصل ریکارڈ نہیں ہوئیں۔ لیگ آف ویمن ووٹرز آف ٹیکساس اور مُو ٹیکساس سِوک فنڈ نے ریاستی حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 6 لاکھ رجسٹریشنز سیکرٹری آف اسٹیٹ کو مقامی کاؤنٹی رجسٹراروں تک پہنچانے کیلئے نہیں بھیجی گئیں، جن میں سے بعض اکتوبر 2025 سے تاخیر کا شکار ہیں۔ مقدمے میں ٹیکساس کے سیکرٹری آف اسٹیٹ رابرٹ ہاؤڈن اور ڈی پی ایس کے ڈائریکٹر فری مین مارٹن کو فریق بنایا گیا ہے، اور عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دونوں ادارے مؤثر رجسٹریشن نظام قائم کریں۔ یہ تنازعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹیکساس میں امریکی سینیٹ کی ایک سخت مقابلے والی نشست پر انتخاب ہونے جارہا ہے، جہاں اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کا مقابلہ جیمز تالاریکو سے ہے۔ کیلیفورنیا کے سینیٹر الیکس پاڈیلا نے گزشتہ ماہ ٹیکساس حکام سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.