vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا بھر میں انتخابی حکام کو مشکوک مادے والے خطوط

0

 امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل لوزیانا اور اوکلاہوما کے الیکشن دفاتر کو مشکوک سفوف پر مشتمل خطوط موصول ہوئے، جس کے بعد ایف بی آئی اور پوسٹل انسپیکشن سروس نے تحقیقات شروع کردیں۔

حکام کے مطابق اوہایو کے سیکرٹری آف اسٹیٹ کو بھیجا گیا ایسا ہی پیکج پوسٹل سروس نے روک لیا۔ سینیٹ کے چیف لا انفورسمنٹ آفیسر نے سینیٹرز کو اس تحقیقات سے آگاہ کیا، اور کہا کہ ادارے مزید خطوط روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم بعض اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں، جنہیں ممکنہ طور پر خطرناک سمجھا جائے۔ پوسٹل انسپیکشن سروس کے عہدیدار برینڈن ڈونہیو کے مطابق ادارہ انتخابی حکام کو خطرناک ڈاک سے بچانے کیلئے پرعزم ہے۔ ایف بی آئی نے بتایا کہ وہ ملک بھر میں سیکرٹری آف اسٹیٹ دفاتر اور الیکشن حکام کو بھیجے گئے کئی مشکوک خطوط کی تحقیقات کر رہی ہے، جن میں سے بعض میں نامعلوم مادہ پایا گیا۔ اوکلاہوما میں حکام نے کیپیٹل کمپلیکس کو بھیجا گیا مادہ غیرخطرناک قرار دیا۔ شکاگو کے کک کاؤنٹی میں ٹریژرر ماریا پاپاس کو بھیجا گیا سفید پاؤڈر دراصل بیکنگ پاؤڈر نکلا۔ سیکرٹری آف اسٹیٹس اور الیکشن ڈائریکٹرز کی دو قومی تنظیموں نے مشترکہ بیان میں ان واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ 2024 کے انتخابات میں بھی کم از کم 14 الیکشن دفاتر کو سفید پاؤڈر والے خطوط موصول ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں چھ ریاستوں کے الیکشن دفاتر کو بھیجے گئے پاؤڈر میں فینٹانائل کے آثار بھی ملے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.