نیویارک کے میئر زہران ممدانی اور گورنر کیتھی ہوکُل نے شہر بھر میں بس سروس کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے نئے منصوبے "نیکسٹ اسٹاپ” کا اعلان کر دیا،
منصوبے کے تحت ترجیحی بس روٹس پر سفر کا دورانیہ فی سفر چھ منٹ تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اور سڑکوں کی ازسرِنو ترتیب، نئی بس لینز، ٹریفک قوانین پر سخت عمل درآمد، تمام دروازوں سے مسافروں کی چڑھائی، نئے روٹس اور جدید بسوں کی خریداری سمیت متعدد اقدامات کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق آئندہ پانچ برسوں میں اس منصوبے پر 882 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ شہر میں 300 نئی بس شیلٹرز، 200 بس لین کیمرے نصب اور 2,500 نئی بسیں شامل کی جائیں گی۔میئر زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ مصروف شہریوں کے لیے ہر لمحہ قیمتی ہے، اس منصوبے کا مقصد عوام کو تیز، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔