نیویارک: گرین پوائنٹ کی میک گنیس بولیورڈ کی ازسرِنو ڈیزائننگ مکمل
نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے بروکلین کے علاقے گرین پوائنٹ میں میک گنیس بولیورڈ کی ری ڈیزائننگ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اب سڑک کی پوری لمبائی پر پارکنگ سے محفوظ سائیکل لینز بنا دی گئی ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے کمشنر مائیک فلن کے ہمراہ اعلان کرتے ہوئے میئر ممدانی نے بتایا کہ میئر ایونیو سے پلاسکی برج تک پوری شاہراہ پر پارکنگ سے محفوظ سائیکل لینز مکمل ہو چکی ہیں۔ نئے ڈیزائن سے پیدل چلنے والوں کے لیے سڑک عبور کرنے کا فاصلہ کم ہو گیا ہے، جبکہ موڑ کاٹتی گاڑیوں کی رفتار بھی کم ہو گی اور لاپروا ڈرائیونگ پر قابو پایا جا سکے گا۔ ہر سمت میں ایک ٹریول لین، ایک سائیکل لین اور پارکنگ و لوڈنگ کے لیے کنارے کی لین موجود ہے۔ میک گنیس بولیورڈ بروکلین اور کوئنز کو ملانے والا اہم سائیکلنگ راستہ ہے، جہاں گرمیوں میں روزانہ 4 ہزار سے زائد سائیکل سوار سفر کرتے ہیں۔ میئر نے کہا کہ یہ سڑک برسوں خطرے اور پیاروں کے بچھڑنے کی علامت رہی، اور اس کامیابی کا سہرا گرین پوائنٹ کے ان شہریوں کے سر ہے جنہوں نے دکھ کو عمل میں بدلا۔