vosa.tv
Voice of South Asia!

ہیوسٹن میں امیگریشن کارروائی کے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک

0

 امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ واقعے کے بعد آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص میکسیکو کا شہری تھا، جس نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی گاڑی اہلکاروں کی جانب بڑھائی، جس پر ایک اہلکار نے دفاع میں فائرنگ کی۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔دوسری جانب مقتول کے اہلِ خانہ نے حکومتی مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی دہائیوں سے امریکہ میں محنت مزدوری کر رہا تھا اور قانونی ورک پرمٹ حاصل کرنے کے عمل میں تھا۔واقعے کے بعد متعدد ڈیموکریٹ رہنماؤں اور تارکینِ وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور تمام ویڈیوز و شواہد منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے، جبکہ ہیوسٹن میں امیگریشن کارروائیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.