vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں شدید بارش اور طوفان کا الرٹ، فلیش فلڈ وارننگ جاری

0

امریکی ریاست نیویارک اور ٹرائی اسٹیٹ علاقے میں شدید بارش، گرج چمک اور ممکنہ فلیش فلڈ کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے فلڈ واچ نافذ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں مختصر وقت کے دوران شدید بارش شہری سیلاب کا سبب بن سکتی ہے۔حکام کے مطابق نیویارک کے بروکلین، کوئنز اور ناساؤ کاؤنٹی سمیت نیو جرسی کی متعدد کاؤنٹیز کے لیے فلیش فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر بارش کی شدت فی گھنٹہ دو انچ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ مجموعی طور پر تین سے چار انچ بارش ہونے کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں میں اس سے بھی زیادہ بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی عملہ برساتی نالوں کی صفائی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے معائنے، بیسمنٹ اپارٹمنٹس میں رہنے والوں کو آگاہ کرنے اور ہنگامی امدادی ٹیموں کی تعیناتی سمیت تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ شہر کی ایمرجنسی مینجمنٹ کمشنر کرسٹینا فیرل نے بھی خبردار کیا کہ فلیش فلڈ اچانک پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے شہری موسمی انتباہات پر نظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.