امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی 250ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا امن پسند ملک ہے تاہم اپنی سلامتی یا مفادات کو کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دے گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا دنیا کا طاقتور ترین اور ترقی یافتہ ملک ہے اور کسی بھی دوسرے ملک نے امریکا سے بہتر کارکردگی نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک اور اتحادیوں کی مشکل گھڑی میں مدد کی ہے۔صدر ٹرمپ نے ایران کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا نے طاقتور ترین حملے کے ذریعے ایران کو ناکامی سے دوچار کیا جبکہ وینزویلا کے بارے میں کہا کہ امریکا نے ایک ہی دن میں اسے شکست دی۔ ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکن پارٹی ضرور کامیاب ہوگی اور اگر سیو امریکا ایکٹ منظور ہو گیا تو ری پبلکن پارٹی آئندہ سو برس تک انتخابات نہیں ہارے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو درپیش اصل مسئلہ ٹیکس یا ضوابط نہیں بلکہ کمیونزم ہے اور امریکا اپنی طاقت، ترقی اور عالمی قیادت ہر قیمت پر برقرار رکھے گا۔