vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ، پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ ماسٹرز اسکالرشپس

0

برطانیہ کی یونیورسٹی آف بریڈفورڈ نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے پاکستانی طلبہ سے بیسٹ وے فاؤنڈیشن کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ 

اسکالرشپ کی مالیت تقریباً 35 ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے، جس میں مکمل ٹیوشن فیس، اسٹوڈنٹ رہائش، اور سالانہ 6,665 پاؤنڈ وظیفہ شامل ہے۔ کامیاب امیدوار ستمبر 2026 میں اپنی تعلیم کا آغاز کریں گے۔اسکالرشپ صرف پاکستانی شہریوں کے لیے مختص ہے۔ درخواست گزار کا کسی فل ٹائم ٹیچڈ ماسٹرز پروگرام میں داخلہ لینے کا ارادہ ہونا چاہیے، جبکہ MBA پروگرام کے طلبہ اس اسکالرشپ کے اہل نہیں ہوں گے۔درخواست دینے کے لیے امیدوار کے پاس چار سالہ بیچلر یا ماسٹرز ڈگری میں کم از کم 60 فیصد نمبر، 2.5/4.0 جی پی اے یا فرسٹ ڈویژن ہونا ضروری ہے۔اسکالرشپ کے لیے درخواستیں یکم اپریل 2026 سے یکم مئی 2026 تک وصول کی جائیں گی۔ درخواستوں کا جائزہ جون 2026 میں لیا جائے گا، جبکہ کامیاب امیدواروں کو 16 جون 2026 تک مطلع کر دیا جائے گا۔ منتخب طلبہ کو بعد ازاں یونیورسٹی میں باضابطہ داخلہ، تعلیمی اسناد، انگریزی زبان کا ثبوت، اکیڈمک ریفرنس اور برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزا کی کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.