vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کی تین یونیورسٹیوں کا پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے پری ڈاکٹرل فیلوشپ پروگرام

0

 امریکا کی ڈیوک، جانز ہاپکنز اور یونیورسٹی آف ٹیکساس ایٹ آسٹن نے مشترکہ طور پر 2027-28 کیلئے پری ڈاکٹرل فیلوشپ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پی ایچ ڈی کے طلبہ امریکی خارجہ پالیسی پر ایک سال تحقیق کرسکیں گے۔

 حکام کے مطابق منتخب طلبہ کو تینوں شریک یونیورسٹیوں میں سے کسی ایک میں ایک سال کیلئے رہائش دی جائے گی، جہاں وہ وظیفہ، کیمپس کی سہولیات اور تحقیقی وسائل سے استفادہ کرسکیں گے۔ فیلوشپ تاریخ، سیاسیات، پبلک پالیسی، کلاسیکس اور سیاسی فلسفہ کے طلبہ کیلئے خاص طور پر موزوں ہے۔ اہلیت کیلئے امیدوار کا پی ایچ ڈی پروگرام میں داخل ہونا، جامع یا کوالیفائنگ امتحانات پاس کرنا اور ڈاکٹرل کینڈیڈیسی حاصل کرنا لازمی ہے۔ درخواست دہندگان کو دو صفحات کا کور لیٹر، سی وی، گریجویٹ ٹرانسکرپٹ، تین حوالہ جات اور تحقیقی مضمون جمع کروانا ہوگا، جبکہ کور لیٹر میں پسندیدہ یونیورسٹی کا ذکر بھی ضروری ہے۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم دسمبر 2026 ہے، اور درخواستیں آن لائن انٹرفولیو پورٹل کے ذریعے وصول کی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.