نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے ایک نیا آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے کمیونٹی تنظیمیں، چھوٹے کاروبار، ثقافتی ادارے اور دیگر گروپس نوجوانوں کے لیے منعقد ہونے والی مفت گرمیوں کی تقریبات کو شہر کی "Summer in NYC” ویب سائٹ پر درج کر سکیں گے۔
میئر ممدانی نے کہا کہ گرمیوں کے دوران ہونے والی کھیلوں، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیاں نوجوانوں کو محفوظ اور مثبت ماحول فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ادارہ یا تنظیم مفت تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے، وہ نئے پورٹل کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کی تشہیر کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔مئی کے آخر میں شروع ہونے والی Summer in NYC ویب سائٹ پر اب تک تقریباً 2 لاکھ 29 ہزار وزٹس ہو چکے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر عمر، زپ کوڈ، دلچسپی اور فاصلے کے مطابق مفت اور کم لاگت سرگرمیوں، کھیلوں، آرٹ کلاسز، سمر میلز اور فیفا ورلڈ کپ واچ پارٹیز سمیت مختلف پروگراموں کی معلومات دستیاب ہیں۔