ایلون مسک کاری پبلکن پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے276ملین ڈالر سےزائدعطیہ
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ میں مڈٹرم انتخابات سے قبل دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کی جانب سے ری پبلکن پارٹی کی حمایت میں بھاری مالی عطیات سامنے آئے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سابقہ اختلافات کے باوجود، ایلون مسک نے انتخابی مہم کے لیے 276 ملین ڈالر سے زائد رقم فراہم کی ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے جولائی سے اب تک 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے 276 ملین ڈالر سے زیادہ عطیہ کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، اس رقم میں سینیٹ لیڈرشپ فنڈ کے لیے 158 ملین ڈالر، جبکہ ان کی سیاسی ایکشن کمیٹی، امریکہ پی اے سی، کے لیے 76 ملین ڈالر شامل ہیں۔اس کے علاوہ، ٹیکساس میں ری پبلکن سینیٹ امیدوار کین پیکسٹن کی حمایت کرنے والے گروپ کو بھی ایک کروڑ ڈالر دیے گئے ہیں۔
ان عطیات کا مقصد کانگریس میں ری پبلکن پارٹی کی اکثریت برقرار رکھنے میں مدد دینا بتایا گیا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایلون مسک اور صدر ٹرمپ کے درمیان سابقہ اختلافات کے بعد تعلقات میں دوبارہ قربت دیکھی جا رہی ہے۔دوسری جانب، ڈیموکریٹس کی جانب سے ایلون مسک کے کاروباری مفادات اور حکومتی معاہدوں پر نگرانی بڑھانے کے مطالبات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔