آکسفورڈ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایشین اینڈ مڈل ایسٹرن اسٹڈیز نے برٹش اکیڈمی پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپس 2026–27 کے لیے ابتدائی کیریئر کے محققین سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
یہ فیلوشپ پروگرام ہیومینیٹیز اور سوشل سائنسز سے تعلق رکھنے والے نوجوان محققین کو تین سال کے لیے مکمل ریسرچ سپورٹ فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد انہیں تحقیق، تجربہ اور تعلیمی ترقی کے مواقع دینا ہے۔فیکلٹی کے مطابق یہ فیلوشپ آکسفورڈ جیسے عالمی معیار کے تعلیمی ادارے میں تحقیق کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تربیت کا منفرد موقع فراہم کرے گا، جس سے محققین اپنے کیریئر کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔درخواست دہندگان کے لیے لازم ہے کہ وہ فیکلٹی آف ایشین اینڈ مڈل ایسٹرن اسٹڈیز کے کسی مناسب اکیڈمک مینٹر کی حمایت حاصل کریں۔دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو اپنی درخواست1 جولائی 2026 تک جمع کرانی ہوگی، جس کے بعد منتخب امیدواروں کو برٹش اکیڈمی کے باقاعدہ درخواست مرحلے کے لیے آگے بڑھایا جائے گا۔