vosa.tv
Voice of South Asia!

کولوراڈو: میڈیکل اسپا مالک کا ملازمین کے ٹیکس کی مد میں 6 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا اعتراف

0

 امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر پارکر کے رہائشی اسپینسر کراڈو نے اپنے میڈیکل اسپا کاروبار کیلئے ملازمین کے روکے گئے ٹیکس آئی آر ایس کو ادا نہ کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا۔

 امریکی محکمہ انصاف کے مطابق کراڈو "سپیکٹرم میڈ اسپا” نامی ادارے کا مالک تھا، جو "سکلپٹڈ ایم ڈی” کے نام سے مختلف مقامات پر کام کرتا تھا۔ استغاثہ کے مطابق کراڈو ملازمین کی تنخواہوں سے سوشل سیکیورٹی، میڈیکیئر اور انکم ٹیکس کاٹنے اور یہ رقم آئی آر ایس کو ادا کرنے کا ذمہ دار تھا، تاہم 2020 سے 2024 کے دوران اس نے ٹیکس تو کاٹا مگر آئی آر ایس کو جمع نہیں کرایا اور نہ ہی مطلوبہ سہ ماہی گوشوارے جمع کرائے۔ حکام کے مطابق اس کے باعث امریکی حکومت کو 6 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا۔ ملزم نے ٹرسٹ فنڈ ٹیکس کی عدم ادائیگی کے ایک الزام میں جرم قبول کرلیا، جس پر زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ سزا کا تعین 11 دسمبر 2026 کو ہوگا۔ کیس کی تحقیقات آئی آر ایس کریمنل انویسٹی گیشن نے کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.