vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: چودھری محمد الیاس لانگ آئی لینڈ میں سپردِ خاک

0

نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت  چودھری محمد الیاس کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ لانگ آئی لینڈ میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ہر  دلعزیز اور  ممتاز  سماجی شخصیت  الیاس چودھری   کی نمازِ جنازہ  میں نیویارک بھر سے  ان کے چاہنے والے، دوست احباب ، سیاسی ،سماجی  ، کاروباری شخصیات سمیت کمیونٹی ممبران کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ ہنٹنگٹن میں واقع مسجدِ نور میں نمازِ جنازہ  سے قبل ہی   کمیونٹی کے افراد  پہنچنا شروع  ہوگئے  تھے ۔الیاس چودھری  نیویارک میں  بے شمار لوگوں کے محسن رہے ہیں ۔وہ پاکستانی کمیونٹی  کے دلوں میں  ایک مخلص  لیڈر کا مقام رکھتے تھے ۔  کوئی  کسی مشکل  میں ہو، پاکستان سے امریکا ہجرت کی ہو، الیاس چودھری  ہمیشہ  ہر ممکن مد د میں پہل کرتے اور آگے بڑھے  کے لیے سہارا بنتے ۔یہی وہ وجہ ہے جس کی بدولت وہ  اس دنیا سے رخصت ہونے کے باوجود بھی   سب کے دلوں  میں زند ہ ہیں ۔نمازِ  جنازہ میں سب    افسردہ  دکھائی  دیے، ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کے باعث الیاس چودھری   کی نمازِ جنازہ کا اہتمام مسجد کے احاطے میں کیا گیا۔  نمازیوں سے خطاب میں مسجد کے  پیش امام   مفتی محمد  فرحان کا کہنا تھا کہ  زندگی  بہت مختصر ہے ، موت کا ایک وقت مقرر ہے  اور اس کے بعد ہی حقیقی زندگی شروع  ہوتی ہے  ،اس لیے اس دنیا میں  جب تک ہیں ایسے کام  ضرور  کرجائیں جو آخرت میں نجات کا  ذریعہ  بنیں ۔واضح رہے کہ الیاس چودھری  طویل عرصے سے  عارضہ  جگر میں مبتلا  تھے اور اسپتال میں بھی زیرِ علاج رہے  تاہم  دو روز قبل وہ اپنی  رہائش گاہ پر  رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد  مرحوم الیاس  چودھری کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ویل ووڈ میں واقع   قبرستان میں  سپردِ  خاک کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.