vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: میئر ممدانی نے دو نئے مقامی قوانین پر عمل درآمد کے لیے سرکاری اداروں کو نامزد کر دیا

0

 نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر کے دو نئے مقامی قوانین پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کی نامزدگی کر دی ہے۔ ایک قانون کلچرل پاسپورٹ پروگرام جبکہ دوسرا سڑکوں اور پارکس کے ناموں سے متعلق معلومات کی آن لائن اشاعت سے متعلق ہے۔

 میئر ممدانی نے نیویارک سٹی ٹورازم اینڈ کنونشنز کو لوکل لا 110 کے تحت کلچرل پاسپورٹ پروگرام تیار کرنے اور نافذ کرنے کا ذمہ دار ادارہ نامزد کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد شہر کے پانچوں بوروز میں شریک مقامات کی سیر کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اسی طرح محکمہ ریکارڈز اینڈ انفارمیشن سروسز کو لوکل لا 122 کے تحت نامزد کیا گیا ہے، جس کے مطابق ماضی میں سڑکوں اور پارکس کے نام تبدیل کرنے والے مقامی قوانین سے متعلق نئی سوانحی معلومات آن لائن شائع کی جائیں گی۔ یہ نامزدگی سٹی چارٹر کی دفعہ 11-اے کے تحت شائع کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.