vosa.tv
Voice of South Asia!

اجمل چوہدری اور اظہر چوہدری کو صدمہ، بہنوئی عبد الرشید چوہدری انتقال کرگئے

0

نیویارک میں اسٹیٹن آئی لینڈ کی کاروباری و سماجی شخصیت اجمل چوہدری اور اظہر چودھری کے بہنوئی عبدالرشید چوہدری کی نماز آج اسلامک سینٹر آف لانگ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی۔

اجمل چوہدری اور اظہر چوہدری کے بہنوئی عبد الرشید چوہدری گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج منگل کو ویسٹ بری میں واقع اسلامک سینٹر آف لانگ آئی لینڈ میں دوپہر 12 بجے ادا کی جائے گی اور بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اجمل چوہدری اور اظہر چوہدری سے ان کے بہنوئی عبد الرشید چوہدری کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمیونٹی دعا گو ہے کہ پروردگارِ عالم مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.