vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے الزام میں55 سالہ شخص گرفتار

0

نیویارک کے علاقے کوئنز میں بچوں کے ساتھ مبینہ جنسی جرائم کے ایک سنگین کیس میں پولیس نے 55 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم تاج الاسلام کو کوئنز چائلڈ ابیوز اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے 21 اپریل سے 27 اپریل کے درمیان 113 پریسنکٹ کی حدود میں متعدد افراد کو نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کوئنز کے علاقے سٹفن بولیوارڈ کا رہائشی ہے اور اس کے خلاف جن الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں دو جنسی زیادتی، دو زبردستی دست درازی، اور دو کم عمر افراد کے ساتھ غیر قانونی تعلقات شامل ہیں۔حکام کے مطابق کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اس بات کا امکان ہے کہ مزید متاثرین بھی ہو سکتے ہیں، اسی لیے پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے ملزم کی تصویر بھی جاری کر دی ہے تاکہ شناخت میں آسانی ہو سکے۔نيويارک پوليس نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر کسی کو اس حوالے سے معلومات ہوں یا وہ خود متاثرہ ہوں تو فوری طور پر سیکس کرائمز ہاٹ لائن  پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ کرائم اسٹاپرز ہاٹ لائن پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری میں رکھا جائے گا اور اطلاع دینے والوں کی شناخت محفوظ رکھی جائے گی۔حکام کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.