vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ہزاروں افراد بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار

0

نیویارک میں وفاقی ہاؤسنگ واؤچر پروگرام کے فنڈز وقت سے پہلے ختم ہونے لگے۔ جس کے باعث کئی خاندان بے گھر ہونے کے خدشے سے پریشان ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کی رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی میں 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوں گے جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد 70 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ واؤچرز 2021 کے امریکی ریسکیو پلان کے تحت کم آمدنی والے افراد کو کرایہ ادا کرنے میں مدد کے لیے جاری کیے گئے تھے، تاہم فنڈنگ 2026 کے اختتام تک ختم ہو جائے گی۔بروکلین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ انہیں ای میل کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ جلد ہی ان کے اپارٹمنٹ کے لیے مالی معاونت بند ہو جائے گی، جس پر وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی کئی سال سے سرکاری رہائش کے انتظار کی فہرست میں شامل ہیں۔ہاؤسنگ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ افراد کو متبادل رہائش کے لیے درخواست دینا ہوگی، تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ انہیں بروقت گھر فراہم کیا جا سکے گا۔ اس وقت ویٹنگ لسٹ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.