vosa.tv
Voice of South Asia!

ایسٹ ہارلم میں 255 ملین ڈالر کا سستا رہائشی منصوبہ شروع

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے ایسٹ ہارلم میں نئے کم لاگت کے رہائشی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کے مطابق تقریب ایسٹ 119ویں اسٹریٹ پر منعقد ہوئی جہاں 20 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔منصوبے کے تحت تقریباً 100 اپارٹمنٹس بے گھر افراد کے لیے مختص ہوں گے جبکہ 240 سے زائد یونٹس کم آمدنی والے خاندانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق عمارت مکمل طور پر سستی رہائش پر مشتمل ہوگی۔ 61 سے زائد ایک بیڈ روم اپارٹمنٹس کا کرایہ تقریباً 900 ڈالر جبکہ 44 دو بیڈ روم یونٹس کا کرایہ تقریباً 2 ہزار 550 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔255 ملین ڈالر لاگت کے اس منصوبے کو "ٹمبالے ٹیریس” کا نام دیا گیا ہے۔ عمارت میں پولیس گاڑیوں کے لیے نیا گیراج بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ شہر میں آئندہ دس برسوں میں کم از کم 25 ہزار نئے گھر تعمیر کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ منصوبہ 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.