vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں اسنیپ بینیفٹس کے ملینز ڈالرکی مبینہ چوری ،آٹھ افراد پر فردِ جرم عائد

0

مین ہٹن (نیوزڈیسک) نیویارک میں غذائی امداد کے مستحق افراد کے اکاؤنٹس سے ملینز ڈالر کی مبینہ چوری کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، ، جس کے بعد آٹھ  افراد پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے آٹھ افراد کے خلاف الزامات عائد کیے۔ ملزمان پر سازش، چوری اور شناخت کی چوری سمیت متعدد الزامات ہیں۔ ان میں 34 سالہ بیلال ہاؤٹر بھی شامل ہے، جسے مبینہ نیٹ ورک کا سرغنہ قرار دیا گیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمان نے حقیقی اور فرضی کاروباری اداروں کے نام استعمال کرکے الیکٹرانک بینیفٹ ٹرانسفر یعنی ای بی ٹی کارڈز کے ذریعے لین دین کیا۔

 بعد ازاں کارڈ نمبرز اور پن کوڈز چوری کرکے ان کی نقول تیار کی گئیں اور مستحقین کی غذائی امداد کی رقم نکال لی گئی۔استغاثہ کے مطابق بعض مستحق افراد نے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہونے کے اسی روز کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ ان کے اکاؤنٹس پہلے ہی خالی کیے جاچکے ہیں۔ تفتیش کے دوران لین دین میں استعمال ہونے والے آلات کی تصاویر اور یانکرز کے ایک گودام سمیت مختلف ہوٹلوں میں مبینہ نیٹ ورک کے ارکان کی تصاویر بھی شواہد کے طور پر پیش کی گئیں۔

حکام کا الزام ہے کہ چوری کی گئی رقم سے متعدد لگژری گاڑیاں خریدی گئیں، جبکہ کئی ڈالر ز یمن اور دیگر ممالک بھی بھیجے گئے۔ ملزمان نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ جج نے ضمانت کی رقم ایک لاکھ سے ایک ملین  ڈالر کے درمیان مقرر کی ہے، جبکہ مقدمے کی آئندہ سماعت10 دسمبر کو ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.