vosa.tv
Voice of South Asia!

عالمی برادری کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت دلوائے، اوور سیز پاکستانی

0

یوم استحصال کشمیر پر پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے  مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی جائے ۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اور جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھارتی مظالم اور بین الاقوامی قوانین اور ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے "یوم استحقاق کشمیر” کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دن ہندوستان نے باضابطہ طور پر ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت کو منسوخ کردیا اور براہ راست مرکزی حکومت نافذ کردی۔تقریب میں پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں کشمیری عوام کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر  جموں و کشمیر کی  موجودہ حالت کی عکاسی کرنے والی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔قونصل جنرل آف پاکستان  خالد مجید،اوآئی سی  جدہ کے مستقل نمائندے  سید فواد شیر نے تنازعہ کشمیر کی ابتداء اور مقبوضہ علاقے میں جاری صورتحال پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی اور کشمیر ی عوام کی  جرات  اور صبر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔سعودی عرب کے ساتھ ساتھ او آئی سی کے کشمیر کاز کے لیے مثبت کردار کو سراہا۔ اور تنازعہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل کے طور پر مختلف تجاویز پیش کیں۔تقریب کا اختتام کشمیر کاز کے شہداء کے لیے اجتماعی دعا، تنازعہ کشمیر کے جلد پرامن حل اور پاکستان کی امن، ترقی و خوشحالی کے لیے کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.