vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں مہنگائی کا نیا طوفان،ہول سیل انفلیشن چارسال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

0

نیویارک (نیوزڈیسک) مڈٹرم انتخابات سے چند ہفتے قبل امریکہ میں معاشی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ ستمبر کے مہینے میں ہول سیل مہنگائی گزشتہ چار سال سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سی این این کی رپورٹ  میں امریکی محکمہ محنت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ رواں ہفتے مہنگائی کا دوسرا ایسا اسپیل ہے جو مارکیٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پروڈیوسر پرائس انڈیکس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.3 فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

یہ اگست کے مقابلے میں ایک تیز ترین اضافہ ہے جب ہول سیل قیمتوں کی سالانہ شرح 5.6 فیصد تھی۔ماہرینِ اقتصادیات کی توقعات کے برعکس یہ مارچ 2022 کے بعد سب سے تیز ماہانہ اور دسمبر 2022 کے بعد بلند ترین سالانہ شرحِ نمو ہے۔ستمبر کی اس تیزی میں بنیادی کردار توانائی کی قیمتوں نے ادا کیا جو  ایران کے ساتھ جاری تنازع سمیت دیگر جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اکیلے توانائی نے اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے 2.9 فیصد اضافے نے 80 فیصد حصہ کور کیا۔

کاروباری اداروں کو صرف توانائی ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی مہنگائی کا سامنا ہے۔ کور پی پی آئی ماہانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد بڑھی، جس سے سالانہ شرح بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی جو جنوری 2023 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔کامرس ڈیپارٹمنٹ کی ایک الگ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں امریکی صارفین کے اخراجات سست پڑ گئے۔ اگست کے مضبوط 1.3 فیصد اضافے کے مقابلے میں ستمبر میں ریٹرو سیلز 0.8 فیصد رہیں۔تاہم اگر گیس اسٹیشنز کی خریداری کو نکال دیا جائے تو خوردہ فروخت میں صرف 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جو اس بات کا غماز ہے کہ مہنگائی اور پیٹرول کی بلند قیمتیں اب امریکی عوام کی جیبوں پر بھاری پڑ رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.