vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی سخت ویزاپالیسی،امریکہ میں ڈاکٹروں کی کمی کاخدشہ

0

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکہ میں ڈاکٹروں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویزا پالیسیوں نے طبی اداروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ غیرملکی ڈاکٹروں کی بھرتی مہنگی ہونے سے،خاص طور پر دیہی علاقوں میں، مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دا گارجئین میں شائع خبر میں امریکی ادارےایچ آرایس اے کے تخمینے کے مطابق، 2038 تک امریکہ کو تقریباً ایک لاکھ 41 ہزار ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ ون بی ویزا پالیسی کے تحت بعض درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا معاملہ سامنے آیا، جبکہ 2026 میں اس فیس سے متعلق مزید ضابطوں کی تجویز بھی زیرِ بحث رہی۔

اس پالیسی پر اسپتالوں اور کاروباری تنظیموں نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔امریکن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کے نومبر 2025 کے سروے میں 64 فیصد ایسے اسپتالوں نے کہا کہ بھاری ویزا فیس کے باعث وہ غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی روکنے، مؤخر کرنے یا محدود کرنے پر غور کر رہے ہیں۔غیر ملکی تربیت یافتہ ڈاکٹر امریکہ کے صحت کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں سے کئی ڈاکٹر دیہی اور محروم علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں، جہاں پہلے ہی طبی عملے کی کمی ہے۔

اگر ان ڈاکٹروں کی بھرتی مزید مشکل ہو گئی تو بعض اسپتالوں میں خالی اسامیاں پُر ہونے میں تاخیر اور مریضوں کو علاج کے لیے زیادہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب، ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ویزا پروگرام میں غلط استعمال روکنا اور امریکی کارکنوں کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔اس معاملے میں اسپتالوں کو درپیش مشکلات، وفاقی حکومت کے فیصلے اور قانونی کارروائیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.