vosa.tv
Voice of South Asia!

10 سال میں پہلی بار نیویارک پولیس کے طاقت کے استعمال کا جائزہ لینے کا حکم

0

 نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے پولیس کو طاقت کے استعمال کی پالیسیوں کا 10 سال میں پہلا جامع جائزہ لینے کی ہدایت کردی، اور احتساب کو مضبوط بنانے کیلئے نئی اصلاحات کا اعلان بھی کیا۔

 حکام کے مطابق یہ جائزہ آئندہ چند ماہ میں مکمل ہوگا اور اس میں کمیونٹی کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔ میئر ممدانی نے کہا کہ حکومت جب کسی شہری کے خلاف طاقت استعمال کرے تو احتساب کا معیار سب سے بلند ہونا چاہیے۔ اصلاحات کا یہ پیکج اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جب 2024 میں ذہنی صحت کے بحران کے دوران ہلاک ہونے والے 19 سالہ ون روزاریو کیس میں ملوث ایک اہلکار نے نظم و ضبط کی کارروائی سے قبل ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ حکام کے مطابق انتظامیہ آئی جی آفس کی فنڈنگ میں 2.6 ملین ڈالر کا اضافہ کرے گی، جس سے عملہ تین گنا بڑھ جائے گا۔ پولیس نے ایک نیا نوٹیفیکیشن نظام بھی متعارف کرایا ہے، تاکہ کسی اہلکار کی ریٹائرمنٹ سے قبل نظم و ضبط کا عمل مکمل ہوسکے۔ حکام کے مطابق جن اہلکاروں پر الزامات زیر التوا ہوں اور وہ ریٹائر ہوجائیں، ان کی معلومات ریاستی ادارے کو بھیجی جائیں گی تاکہ وہ ریاست میں کہیں اور ملازمت نہ کرسکیں۔ پولیس اہم واقعات کے بعد معلومات شہریوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بانٹنے کے عمل کو بھی باقاعدہ بنائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.