vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں لیجیونیئرز بیماری کی وبا، ایک اور شخص دم توڑ گیا

0

مین ہیٹن کے اپر ایسٹ سائیڈ میں لیجیونیئرز بیماری کی جاری وبا کے باعث ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

شہری حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا 88 سالہ سابق امریکی فضائیہ کا اہلکار اور کاروباری شخصیت تھا۔ نیویارک کے محکمہ صحت کے کمشنر ڈاکٹر الیسٹر ایف مارٹن نے کہا کہ اگرچہ نئی ہلاکت افسوسناک ہے، تاہم ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کے بنیادی ذریعے پر قابو پا لیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک 72 افراد اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں سے 9 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں 76 عمارتوں کو کولنگ ٹاورز کی فوری صفائی اور جراثیم کش عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔صحت حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ نمونیا جیسی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کریں، کیونکہ لیجیونیئرز بیماری قابلِ علاج ہونے کے باوجود بعض مریضوں میں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.