vosa.tv
Voice of South Asia!

ممدانی کے سستے مکانات خریدنے کا پہلا موقع دینے والے قانون "کوپا” پر دستخط

0

 نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے کمیونٹی اپرچیونٹی ٹو پرچیز ایکٹ، یعنی "کوپا” پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس قانون کے تحت اہل غیر منافع بخش تنظیموں کو خستہ حال اور کم کرائے والی رہائشی عمارتیں نجی مارکیٹ میں جانے سے پہلے خریدنے کا پہلا موقع ملے گا۔

 اس قانون کے تحت اہل تنظیموں کو کسی عمارت کی فروخت پر آفر دینے کے لیے 145 دن کا وقت ملے گا۔ اگر ان کی آفر مسترد ہو جائے اور اگلے ایک سال میں کوئی دوسرا خریدار آفر دے، تو یہ تنظیمیں اسی قیمت پر عمارت خریدنے کا پہلا حق استعمال کر سکیں گی۔ قانون کا اطلاق چار یا اس سے زیادہ یونٹس والی ایسی عمارتوں پر ہو گا جو شدید خستہ حال ہوں، اور ان عمارتوں پر بھی جن پر ایچ پی ڈی کے معاہدوں کے تحت کرایوں کی پابندیاں لاگو ہیں۔ محکمہ ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ اہل تنظیموں کی فہرست مرتب کرے گا، جس میں غیر منافع بخش ادارے، کرایہ داروں کے گروپس اور کمیونٹی لینڈ ٹرسٹس شامل ہوں گے۔ میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ اب کرایہ داروں کو اپنے گھر بچانے کے لیے نیا ذریعہ مل گیا ہے۔ممدانی انتظامیہ دس سال میں 2 لاکھ نئے سستے گھر بنانے اور 2 لاکھ مزید گھروں کو محفوظ رکھنے کا ہدف رکھتی ہے، جبکہ پہلے بجٹ میں پانچ سال کے لیے 22 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.