نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے دس ماہ میں شہر میں قتل، فائرنگ کے واقعات اور فائرنگ سے متاثرہ افراد کی تعداد ریکارڈ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ تاہم خاص طور پر یہودی شہریوں کے خلاف ہیٹ کرائمز میں اضافہ ہوا ہے،
این وائی پی ڈی کے مطابق اکتوبر تک فائرنگ کے 536 واقعات رپورٹ ہوئے، جو نیا ریکارڈ ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 598 تھی۔ فائرنگ سے متاثرہ افراد کی تعداد 649 رہی، جو پچھلے سال کے 746 کے ریکارڈ سے کم ہے۔ قتل کے 230 واقعات پیش آئے، جو 2017 کے 244 واقعات کے ریکارڈ سے بھی کم ہیں۔ پولیس نے شہر بھر سے 4 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس کمی کی ایک وجہ گینگز کے خلاف 26 کارروائیاں ہیں۔ دوسری جانب ہیٹ کرائمز 460 سے بڑھ کر 530 ہو گئے، یعنی 15.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے 52.6 فیصد واقعات یہود دشمنی پر مبنی تھے، حالانکہ یہودی شہر کی آبادی کا صرف 10 فیصد ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ 15 سال میں، وبا کا دور نکال کر، یہ سب وے کے لیے دوسرا محفوظ ترین سال ہے، تاہم سب وے میں جرائم میں 2 فیصد سے کچھ زیادہ، یعنی 39 واقعات کا اضافہ ہوا ہے۔ سارنی نے اس کی وجہ کرایہ چوری کو قرار دیا۔