vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران جنگ سے عالمی کیمیکل سپلائی متاثر، سرکٹ بورڈز کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ

0

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور جنگ کے اثرات عالمی معیشت پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں کیمیائی سپلائی متاثر ہونے کے باعث الیکٹرانکس صنعت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں پرنٹڈ سرکٹ بورڈز کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق سرکٹ بورڈز تقریباً تمام الیکٹرانک آلات کا بنیادی حصہ ہوتے ہیں، اس لیے ان کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات موبائل فون، کمپیوٹرز اور دیگر ڈیجیٹل مصنوعات پر بھی پڑ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس بحران کی ایک بڑی وجہ ایران کی جانب سے سعودی عرب کے جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ ہے، جس کے بعد ایک اہم کیمیائی مادے کی پیداوار بند ہو گئی۔ یہ مادہ سرکٹ بورڈز کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور اس کی عالمی سطح پر فراہمی کا بڑا حصہ اسی مقام سے ہوتا تھا۔پیداوار معطل ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام مال کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں صرف اپریل کے مہینے میں ہی سرکٹ بورڈز کی قیمتیں مارچ کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں الیکٹرانکس مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.