vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن: بیئر ریپلنٹ اسپرے حملہ، 6 افراد زخمی

0

مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے معروف واشنگٹن اسکوائر پارک میں بیئر ریپلنٹ اسپرے حملے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 8 بجے کے قریب پیش آیا جب ایک شخص نے پارک میں بیئر ریپلنٹ اسپرے کیا، جو کہ پیپر اسپرے سے مشابہ ہوتا ہے۔ واقعے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرین وچ ولیج میں پرائیڈ تقریبات کے دوران سیکیورٹی پہلے ہی سخت تھی لیکن واقعے کے بعد حفاظتی اقدامات مزید بڑھا دیے گئے۔ پولیس حملے کی وجوہات اور ممکنہ محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.