vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ہڈسن دریا میں ڈوبنے والے 3 افراد بحفاظت ریسکیو

0

نیویارک کے ہڈسن دریا میں ڈوبنے والے تین افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، شام تقریباً 7 بج کر 30 منٹ پر ویسٹ 34ویں اسٹریٹ کے قریب پانی میں افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فائر ڈیپارٹمنٹ آف نیویارک (FDNY) کو الرٹ کیا گیا۔ ایف ڈی این وائی کی میرین یونٹس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کے بعد تینوں افراد کو دریا سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ متاثرہ افراد کو ساحل پر پہنچانے کے بعد ایمرجنسی میڈیکل سروسز (EMS) نے ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.