vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: سابق قیدیوں کے لیے ڈرائیونگ پروگرام سے 19 افراد فارغ التحصیل

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ 19 سابق قیدیوں نے ایک نئے پروگرام سے گریجویشن حاصل کر لی ہے، جس میں سابق قیدیوں کو کمرشل ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی گئی۔

میئر ایرک ایڈمز  کے مطابق، اس پروگرام کا مقصد ان افراد کو معاشی استحکام دینا اور ٹرکنگ انڈسٹری میں درپیش افرادی قوت کی قلت کو پورا کرنا ہے۔ میئرز آفس آف کریمنل جسٹس (MOCJ) کی ڈائریکٹر ڈیانا لوگن کا کہنا ہے کہ پروگرام میں شامل تمام افراد نے کامیابی سے کمرشل لرنر پرمٹ حاصل کیے، اور صرف پانچ ماہ میں 10 شرکاء مکمل ڈرائیور لائسنس کے ساتھ ملازمت حاصل کر چکے ہیں، جبکہ سات مزید افراد بھرتی کے عمل میں ہیں۔ تمام فارغ التحصیل افراد کی ابتدائی تنخواہیں 78,000 سے 124,800 ڈالر سالانہ کے درمیان ہیں۔ میئر ایڈمز نے کہا، "ایک غلطی کی وجہ سے کسی انسان کی پوری زندگی برباد نہیں ہونی چاہیے۔ یہ پروگرام سابق قیدیوں کو دوسرا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں۔ یہ نہ صرف ان افراد بلکہ ہماری معیشت اور معاشرے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ امریکن ٹرکنگ ایسوسی ایشن کے مطابق امریکہ کو اس وقت 60,000 سے زائد ٹرک ڈرائیورز کی کمی کا سامنا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ پروگرام نہایت مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ کوئنز بورو صدر ڈونووان رچرڈز نے کہا، "یہ پروگرام اس بات کی مثال ہے کہ ہمارا شہر سابق قیدیوں کو نظر انداز نہیں کر رہا۔ یہ تربیت ان کے لیے نئی زندگی کی شروعات ہے۔ ایمرج کیریئر کے شریک بانی ازوما اورچنگوا نے کہا کہ بے روزگاری مجرمانہ رویے کی ایک بڑی وجہ ہے، اور اگر ان افراد کو دوسرا موقع نہ دیا جائے تو اصل خطرہ یہی ہوگا۔ میئر نے کہا یہ پروگرام نہ صرف فرد بلکہ پورے معاشرے کو فائدہ پہنچا رہا ہے، اور 2026 میں اسے مزید وسعت دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.