vosa.tv
Voice of South Asia!

 ایڈمز کا شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہریوں سے بجلی کے استعمال میں کمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نیو یارکرز بجلی کے نظام پر دباؤ کم کرنے میں مدد کریں۔

میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ شہر ایک ایسے وقت کے قریب ہے جب بجلی کی کھپت اپنے عروج پر ہوگی، اس لیے تمام نیو یارکرز بجلی کے نظام پر دباؤ کم کرنے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا "اگر ممکن ہو تو اپنے ایئر کنڈیشنر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ آرام دہ حد پر رکھیں، غیر ضروری برقی آلات بند کر دیں، اور بڑے آلات جیسے واشنگ مشین یا ڈش واشر رات 10 بجے کے بعد چلائیں۔ اگر گھر میں ایک سے زیادہ اے سی ہیں تو صرف ایک کا استعمال کریں۔ میئر کا کہنا ہے کہ یہ گرمی کی لہر ختم ہونے کو ہے۔ آئیں ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور اپنے شہر کو مضبوطی سے چلتے رہنے دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.